حیدرآباد۔16۔جنوری(اعتماد نیوز)عام آدمی پارٹی کے رکن اسمبلی ونود کمار بنی نے آج کہا کہ عام آدمی پارٹی کے قول و فعل میں تضاد ہے۔ انہوں نے انکے پارٹی کے بانی اروند کیجروال کو جھوٹا اور دھوکہ باز قرار دیا۔ انہوں نے دہلی کے وزیر اعلی پر سخت انداز میں تنقید کرتے ہوئے کہا کہ وہ خود ایک ڈکٹیٹر کی طرح ہیں۔ انہوں نے آج پریس میٹ کے ذریعہ کہا کہ جب عوام مخالف رویہ سامنے
آتا ہے تو اروند کیجروال چیخ پڑتے ہیں۔ انہوں نے کل دنمارک کے ایک خاتون پر عصمت ریزی کے واقعہ پر عام آدمی پارٹی کی جانب سے کوئی رد عمل نہ ہونے کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عام آدمی پارٹی کے قائدین خواتین کو سکیورٹی کی فراہمی میں ناکام ہو چکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی میں نشستوں کی تقسیم بھی یکطرفہ ہے۔ انہوں نے کہا کہ عام آدمی پارٹی نے انتخابی منشور میں کئے گئے وعدوں کو پس پشت ڈال دی ہے۔